اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے بدھ کے روز ملاقات کی، ملاقات میں ان کی وزارتوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔