• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 147 سالہ تاریخ میں 500 سے زائد رنز کرکے اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے جیت کا حصول خواب بن کر رہ گیا۔ ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر بھی اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔بیٹنگ کیلئے انتہائی سازگار پچ پر ملتان میں انگلینڈ کے 823رنز سات وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کے جواب میں میزبان سائیڈ دوسری اننگز میں جمعہ کو 220رنز پر ہمت ہار گئی ۔ سلمان علی آغاز 63 اور آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی 10 اور نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بیمار ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 ،گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس نے دو دو وکٹ لیے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556رنز بنائے تھے ۔دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید