• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین گاڑیاں، 34 موٹر سائیکل غائب، درجنوں موبائل فون چھین لئے گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 107وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ،تین کاریں، ایک رکشہ، 34 موٹر سائیکل، 37موبائل فونز اور 8بکریاں اڑا لی گئیں ۔ایک موٹر سائیکل ، 16موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرجبکہ14موبائل فون جھپٹا مار کر چھینے گئے۔ 40 گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور ایک کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑ ے۔وفاقی دارالحکومت میں 19موٹر سائیکل چوری ہوئے۔ 4موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ 4 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید