• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کی تعداد2504ہوگئی،221ہسپتالوں میں زیر علاج

اراولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے114کنفرم مریض سامنے آئےجس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد2504ہوگئی ۔221مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ،شکریال نارتھ اور ساوتھ، گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن،گنگال، دھمیال، لودھراں وغیرہ سے ً56مریض آئے۔ 28راولپنڈی کینٹ ، آٹھ چکلالہ کینٹ، 10 میونسپل کارپوریشن ،کہوٹہ دو،کلرسیداں تین، ٹیکسلا 6 ،گوجرخان ایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ انسداد  ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4ہزار129 افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ 2794 کے چالان،1623کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئیں اور 1 کروڑ 87لاکھ88 ہزار پانچ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ڈینگی سے متاثرہ علاقوں  چک جلال الدین،گلستان کالونی،کوٹھہ کلاں،ڈھوک منشی،شکریال وغیرہ میں میں موبائل یونٹ اور کیمپوں میں 593مریضوں کو چیک کیا گیا۔306کے ٹیسٹ کئے گئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ اس وقت اولین ترجیح راولپنڈی میں ڈینگی کے گراف کو کم کرنا ہے۔ادھر کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ ایسے محکمے جہاں سر ٹیفکیٹ دینے کے بعد بھی لاروا ملے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید