راولپنڈی( جنگ نیوز)یونین کونسل نمبر73شکریال راولپنڈی کی گلی نمبر23کریم آباد کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اہل محلہ کے مطابق ایک ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام چلنے وا لے ٹیوب سے دو گلیوں میں پریشر کی کمی کے باعث پانی کی سپلائی ممکن نہیں رہی جس سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہل علاقہ نے چئیرمین واسا اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے واسا کے قریبی ٹیوب ویل سے پانی کے کنکشن فوری دیئے جائیں۔