• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی علماء کونسل کا مبارک ثانی کیس کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سنی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ایک درست اور اصولی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے علماء کرام کی رہنمائی میں ایک تاریخی فیصلہ دیاجس میں حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت پر ایمان کی لازمی شرط واضح کی گئی ہے کہ آپ ﷺ کو "خاتم النبیین مانا جائے۔ اس کے علاوہ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 260 (3) میں بھی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان کو ʼمسلمانʼ کی تعریف کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء کونسل اس اصولی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید