• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت پیر کودو پہر تین بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا کرے گی، جس کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر خطاب کریں گےاس سلسلے میں سندھ حکومت کا کسانوں/ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ کے اجرا سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو نے کی، جس میں ڈپٹی کمشنرگھوٹکی، حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر زرعی افسران نے آن لائن شرکت کی اجلاس میں کراچی سمیت شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی. جبکہ لاڑکانہ، گھوٹکی، میرپورخاص، حیدرآباد تقریب میں منتخب نمائندے شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید