ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی صوبائی کونسل وجنرل باڈی نے پروفیسر ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی کو پی ایم اے پنجاب کی پبلیکیشن کاچئیرمین منتخب کیا ہے ، ان کا انتخاب دوسال کے لئے عمل میں لایا گیا ہے ،واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی نے بطور ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب بچوں کی بیماریوں کے خلاف مختلف ویکسین پر اردو ، انگلشن کے 8ماڈیول ترتیب دیئے اور بچوں کی بیماریوں پر مختلف کتابچے بھی لکھے ، جو کہ پنجاب بھر میں مڈلیول منیجرز کی ٹریننگ میں پڑھائے جاتے ہیں۔