• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور یوتھ فیسٹیول ٹیلنٹ ہنٹ، نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، وزیر تعلیم

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم کو یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ لاہور یوتھ فیسٹیول ایک ٹیلنٹ ہنٹ ہے جس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔