• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن، داؤد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور تالاب مسمار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ سیکورٹی واٹر کارپوریشن نے دائود گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے 3غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیے اور حب کینال کے اطراف میں گڑھوں اور پانی چوری کے لیے بنائے گئے تالابوں کو مسمار کردیا جبکہ پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز بھی منقطع کردیے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی چور گڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید