• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، 440 امیدواروں کے کاغذات جمع

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ کے 26اضلاع میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے حوالے سے جمعرات کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے فارم 7 جاری گئے، 77 مختلف کیٹگیریز کی خالی نشستوں پر 440 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ،388ا ُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ، کراچی کے 6 اضلاع میں 85 جبکہ اندرون سندھ کے 14اضلاع میں 303اُمیدوار شامل ہیں ، 53اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں جن میں کراچی کے 11اور اندرون سندھ کے 42امیدواران شامل ہیں، 10 امیدواران بلا مقابلہ کامیاب ہوئے، حیدرآباد اور شکارپور میں3 جنرل ممبر وارڈ کی نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، واضح رہے کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے اور اپیلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2024 ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید