• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ٹورازم کے فروغ کیلئے نجی شعبے کو تعاون فراہم کرینگے، عذرا پیچوہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہےکہ سندھ حکومت کے تحت ملک بھر میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا، وائرل بیماریوں کا علاج ویکسی نیشن نہیں ا سپرے مہم سے کیا جا سکتا ہے، 21ویں ہیلتھ ایشیا نمائش اور کانفرنسز کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک کے صحت کے شعبے میں اہم کردار برقرار رکھا ہے جس سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بھی معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے، تقریب میں غیر ملکی مندوبین اور نمائش کنندگان کی شرکت ملکی صحت کی صنعت کے لیے مثبت ترقی کی عکاسی کرتی ہے، شہر میں وائرل بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا نے حالیہ ہفتوں کے دوران کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد کو متاثر کیا، تاہم ان بیماریوں کا علاج ویکسی نیشن کے ذریعے نہیں ا سپرے مہم کے ذریعے روکا جا سکتا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت مقامی حکومت کا تعاون حاصل کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید