• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا فوکسڈ آپریشن، مشکوک کشتی سے 1.3 ٹن منشیات برآمد کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے فوکسڈ آپریشن ’ہمالین اسپرٹ‘ میں حصہ لیتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کے دوران برآمد کی گئی 1.3 ٹن منشیات ضبط کرلی ،پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت ہونے والے اس فوکسڈ آپریشن کا مقصد غیر قانونی بحری سرگرمیوں کی روک تھام تھا، پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نے امریکی بحریہ اور امریکی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ تفویض کردہ علاقوں میں گشت کے دوران کئی مشکوک ماہی گیری کشتیوں پر بورڈنگ آپریشن کیئے، فوکسڈ آپریشنز میں حصہ لینے والے جنگی جہازوں کو پاکستان نیوی کے ہوائی جہازوں اور یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ (CSG) کی فضائی نگرانی کے ذریعے مدد بھی فراہم کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید