• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاخیر سے آنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات کا دورہ

کراچی ( جنگ نیوز)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے محکمہ کے افسران اور عملےپر زور دیا کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کریں اور اپنے فرائض مزید محنت اور لگن سے سر انجام دیں ، محکمہ کے مختلف دفاتر کے اچانک دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہدفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے اور تاخیر سے آنے والے افسرانو ملازمین کے خلاف متعلقہ قوانین کےتحت کارروائی کی جائے گی۔،ڈائریکٹر اطلاعات ایڈمن اینڈ اکاہونٹس منصور احمد راجپوت بھی ان کے ہمرہ تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید