• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، بھارتی ڈرامہ نگار کا تحریر کردہ کھیل سالگرہ پیش کیا گیا

کراچی(ذیشان صدیقی/ اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے منعقد 38روزہ ورلڈکلچرفیسٹیول میں معیاری اور منتخب ڈرامے پیش کئے جانے کی وجہ سے شائقین میں اس کی اہمیت اور مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، جمعرات کے روزممتاز بھارتی ڈرامہ اورافسانہ نگار جاوید صدیقی کا ڈرامہ سالگرہ اسٹیج کیا گیا ، جسے ہندی اوراردو ادب دنوں میں اہم مقبولیت اور اہمیت حاصل ہے، اس کے ڈائریکٹر پارس مسرور ہیں جنہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر ز کیا ہے پارس مسرور نے تھیٹرآرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا پھر ٹیلی ویژن اور فلم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی اہم ڈرامہ سیریز میں سنگ مرمر، آنگ، یہ دل میرا، پہلی محبت، ایک تھی رانیہ، گل وگلزار اور جھوٹی شامل ہیں ، وہ آئی ایس پی آر کے خصوصی کھیل ھنگور میں بھی پرفارم کرچکے ہیں ،پارس مسرور آرٹس کونسل اور ناپا میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں، آرٹس کونسل میں ان کے اسٹیج ڈرامہ سالگرہ کو خصوصی پذیرائی ملی ، اس طرح بلاشبہ ورلڈکلچرفیسٹیول میں ڈرامہ اسٹیج کرنے سے نیاٹیلنٹ بھی متعارف ہورہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید