• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار علی طاہر کو سجل علی میں زیادہ دلچسپی کیوں؟ مزاح سے بھر پور ”ہنسنا منع ہے“ آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کے نامور اداکار، مصنف اور ہدایتکار علی طاہر نے کہا ہے کہ پروپوز کرنے کیلئے ہمیشہ خواتین نے میری طرف پہل کی ہے، میں نے کبھی خود کسی خاتون کو پروپوز نہیں کیا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی طاہر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سجل علی کے کام سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔ معروف اداکار کے ساتھ نظر بند اور دیگر گیمز بھی کھیلے گئے۔ نوجوانوں نے اپنے پسندیدہ آرٹسٹ سے مختلف سوال پوچھے۔ میزبان تابش ہاشمی اور علی طاہر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”ہنسنا منع ہے“ جمعہ کی شب 11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید