• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کا فراڈ کرنے والے گروہ کا کارندہ FIA فیصل آباد کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ فیصل آباد نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک بڑے گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 595/24 میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر اجمل حسین نے تحریر کیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایک بینک کے اے ٹی ایم کارڈ مشین ایریا پر چھاپ مارا جہاں ایک ملزم عاطف شہزاد کسی اور شخص کے کارڈ پر پیسے نکلوا رہا تھا۔ ملزم کو سرکل میں لے جا کر جب تفتیش کی گئی تو اس کی نشاندہی پر 64 ڈیبٹ کارڈ اور تقریبا 20 اے ٹی ایم کارڈز جو مختلف افراد کے نام پر تھے برامد کیے گئے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ روزانہ دو سے تین لاکھ روپے اے ٹی ایم کارڈ سے نکلواتا تھا اور اپنے گروہ کے سرغنہ عبدالرزاق عرف رضا کو دیتا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید