• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی میٹرز لگانے کا فیصلہ

؎کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹرز لگانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں صوبائی وزراء نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید