• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذی کارروائی اور انتظامی پہلوؤں کو سنبھالنے کیلئے نجی وکلاء کی خدمات لینی پڑتی ہیں، محکمہ قانون سندھ

کراچی ( نیوز ڈیسک) محکمہ قانون، پارلیمانی امورو کرمنل پراسیکیوشن ،حکومت سندھ نے مالی سال 23-2022کے دوران نجی وکلاء کو 44.704 ملین روپے (4کروڑ 47لاکھ روپے سے زائد ) کی ادائیگی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو بنیادی طور پر مقدمات کے کاغذی کارروائی اور انتظامی پہلوؤں کو سنبھالنے کے لئے "ایڈوکیٹس آن ریکارڈ" کے نام سے مشہور نجی وکلاء کی خدمات حاصل کرنی پڑتی ہیں، جبکہ عدالت میں پیشی ہمارے سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ لاء افسران سنبھالتے ہیں۔ رپورٹر اپنی خبر پر قائم ہے ۔ محکمہ قانون، پارلیمانی امورو کرمنل پراسیکیوشن ،حکومت سندھ کے مطابق حقائق کے مطابق 44.704 ملین روپے کی ادائیگی محکمہ قانون، پارلیمانی امور و کرمنل پراسیکیوشن کے دو منسلک دفاتر سے متعلق ہے ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ لاء کے چارجز 36.810 ملین روپے اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ لاء چارجز 7.894ملین روپے شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید