• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ”توبہ“ اور ”آفت“ کا آج ”جیو“ سے آغاز

کراچی (جنگ نیوز ) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے جمعہ کو دو نئے ڈراموں ”توبہ“ اور ”آفت“ کا ”جیو ٹی وی“ سے آغاز ہوگا۔ ڈرامہ سیریل ”توبہ“ ہما حنا نفیس کی تحریر ہے جسے سید فیصل بخاری کی ہدایات نے مزید دلکش بنادیا ہے۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں میکال ذوالفقار، مومنہ اقبال، محسن عباس حیدر، رائد محمد عالم، علی زید، کنزہ ملک، شائستہ جبین، سحرش احمد، محسن گیلانی، فرحان لعی آغا، میمونہ قدوس، فاطمہ شہرزادے پیر زادہ، شازیہ گوہر، کامران جیلانی، فیصل شہزاد، محبوب سلطان، سہیل خان، شریف بلوچ، سہیل مسعود، افشاں صابری، فیصل بالی اور دیگر شامل ہیں۔ صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو شانی ارشد نے اپنی گائیکی اور سنگیت کے ساتھ ڈرامے کے او ایس ٹی کی صورت تخلیق کیا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”توبہ“ 18اکتوبر سے روزانہ رات9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگا۔ دوسری طرف ڈرامہ سیریل ”آفت“ کا بھی پریمیئر ہوگا اس سیریل کو صوفیہ خرم کے قلم نے تحریر کیا ہے۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی محبت کے بندھن اور رنجشوں کو کس انداز سے سامنے لائیں گے یہ سب ناظرین ڈرامہ سیریل ”آفت“ میں روزانہ شب7 بجے دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید