• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کی جانب سے لگائے گئے پینا فلیکس بینرز نامعلوم افراد نے پھاڑ دیئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سانحہ کار ساز کے حوالے سے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ گاہ کے اسٹیج پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے لگائے گئے پینا فلیکس بینرز نامعلوم افراد نے پھاڑ دیئے‘جبکہ اس کے ساتھ صوبائی وزیر جام خان شورو کے بینرز بدستور لگے رہے‘جس پر سینئر صوبائی وزیر شر جیل میمن اور صوبائی وزیر جام خان شورو کے کارکنوں کے مابین کشیدگی اورتلخ کلامی بھی ہوئی۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کے جلسہ کے اسٹیج پرلگائے گئے بینرز پھاڑنے کامعاملہ چھایا رہا۔تاہم ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی قیادت نے صورتحال پر قابو پالیاہے۔
ملک بھر سے سے مزید