• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بہتری کیلئے سب کو مل بیٹھ کر اصول وضع کرنا ہونگے، عاطف میاں

اسلام آباد(نامہ نگار) معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے کہا ہے ملک کی بہتری کے لیے حکمرانوں بشمول فوج، ججز، سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کو مل بیٹھ کر اصول وضع کرنے ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان اپنے موجودہ راستے پر گامزن رہا تو وہ ہیٹی بن سکتا ہے۔ خطرہ ہے کہ ملک کو اگلے پچاس سالوں میں اسی طرح چلایا جائے گا جس طرح ماضی میں چلایا گیا، گزشتہ دو سال پاکستان کی معاشی تاریخ کے بدترین سال تھے۔ جمعرات کو پی آئی ڈی ای اور ایس آئی اے کے زیر اہتمام اپنے آن لائن لیکچر بعنوان ’’پاکستان کی میکرو مالیاتی پالیسی کو کیسے ڈیزائن کیا جائے‘‘میں ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک مختلف میکرو اکنامک اور سیاسی مسائل پر گفتگو کی اور کہاکہ مانیٹری پالیسی کو خود مختار ہونا چاہیے،پلاٹوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے پیداواری صلاحیت حاصل کرنے میں مدد نہیں ملتی۔ انہوں نے مسلح افواج کے اہلکاروںاور بیوروکریٹس کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکسی کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، ٹیکس کے نظام کو تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ لینڈ ویلیو ٹیکس کوختم کیا جائے اسے مقامی حکومتوں کو منتقل کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید