• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے نے 3 ماہ میں 111 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا

کراچی(این این آئی) پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے صرف تین ماہ میں مجموعی طور پر 111 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے جو حکمران جماعت کے منظور نظر تاجروں کے ادا کردہ ٹیکسوں سے 1550 فیصد اور پچھلے مال سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار افراد نے 71ارب روپے ادا کیے تھے۔ حکومت نے رواں سال جون میں اخراجات میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو موثر انداز میں بڑھانے کے بجائے تنخواہ دار افراد پر ٹیکس بوجھ میں غیر معمولی اضافہ کیا ۔ 28 ارب روپے کا انکم ٹیکس تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین نے ادا کیا ہے جن کی تنخواہوں میں میں20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا ۔باقی 83 ارب روپے کا انکم ٹیکس نجی شعبے کے ملازمین نے ادا کیا جن کی اکثریت کو سالانہ انکریمنٹ بھی نہیں ملتی۔
ملک بھر سے سے مزید