• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا حتمی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا حتمی اجلاس آج (جمعہ کو) ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم، (آج) جمعہ کو آخری اجلاس ہوگا جس کے بعد کمیشن فیصلہ دے گا ،مخصوص نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کو دیں یا قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کے بعد اسپیکرز قومی وصوبائی اسمبلی کے خط کے مطابق واپس ان جماعتوں کو دی جائیں جن کے ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن میں ایک طویل ترین اجلاس بغیر نتیجے ختم ہوگیا،(آج) جمعہ کو اس معاملےپر آخری اجلاس کیا جائے گا جس کے بعد کمیشن اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے ا سپیکر قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے خطوط پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کمیشن کا اجلاس ہوا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہی (آج) جمعہ کو بھی اس حوالے سے اجلاس ہوگا اجلاس کے دوران قانونی ٹیم نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے اور اسپیکرز کے خطوط ہر تفصیلی بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق (آج)جمعہ کومخصوص نشستوں پر آخری اجلاس ہوگا جس جسکے بعد کمیشن اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید