• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس سربراہ یحییٰ سنوار بھی اسرائیلی حملے میں شہید، غزہ میں مہاجر کیمپ، لبنان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری

غزہ ، بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں حماس سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا ہے ،اسرائیلی فورسز نے غز ہ اور لبنان پر بمباری کی جس میں درجنوں شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ شام کے شہر لاذقیہ پر اسرائیلی بمباری میں 2شہری زخمی ہوئے ہیں ،امریکی افواج نے یمن میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو پر بی بمباری طیاروں سے بمباری کادعویٰ کیا ہے، حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کے 4ٹینکوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران اپنے مزید 5فوجیوں کے ہلاک اور 19کے زخمی ہونےکی تصدیق کی ہے، جرمن فوج نے جمعرات کو بتایا ہےکہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ایک حصے کے طور پر تعینات جرمن بحری جنگی جہاز نے لبنانی ساحل کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج کی دھمکیوں کے بعد بیروت میں ایک تجارتی عمارت کو خالی کروالیا گیا ہے جہاں الجزیرہ کے علاوہ ناروے اور آذربائیجان کے سفارتخانے بھی موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید