• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی مزید کم ہوگی، جاری کھاتے کا خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، جاری کھاتے کا خسارہ مزید کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا،مہنگائی مئی 2023ء کی نسبت 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر جون 2024ء میں 12.6 فیصد پر آ گئی، کم بچتوں کے حالات میں پست سرمایہ کاری ، ناسازگار کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کا فقدان، اور کم پیداواریت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معاشی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کررہے ہیں، توقع ہے کہ ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی، مالی سال 25ء میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023-24ء کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی، جسے استحکام کی پالیسیوں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیش رفت، بے یقینی میں کمی اور سازگار عالمی معاشی حالات سے تقویت ملی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا۔مالی سال 24ء کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید