• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے وفاقی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ، عالمی بینک

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) عالمی بینک کاکہنا ہےکہ بجلی کی تیزی سےبڑھتی قیمتوں نےوفاقی حکومت کےمالی بوجھ میں اضافہ کردیا-بجلی شعبےکی سبسڈیزکےباعث پانچ سال میں حکومت کا مالی بوجھ چارسوفیصد سے زائدبڑھ گیا-عالمی بینک کا کہنا ہےکہ بجلی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نےپاکستان میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی تعدادمیں اضافہ کیا ہے- پروٹیکٹڈ بجلی کے وہ صارفین ہوتے ہیں جو مسلسل چھ ماہ تک ماہانہ دو سو یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتےہیں۔عالمی بینک کی دستاویز کے مطابق بجلی کےپروٹیکٹڈ صارفین کی تعدادمیں اضافےسےوفاقی حکومت پرسبسڈی کابوجھ بڑھ گیا ہے۔مالی سال 2024میں تمام94فیصد گھریلوصارفین نے مختلف مراحل میں بجٹ اورکراس سبسڈی سےفائدہ اٹھایا۔

اہم خبریں سے مزید