• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے، سعدیہ ثروت ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل سیکورٹی تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفیکیشنز جاری،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 21 کی افسر سعدیہ ثروت جاوید کو ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن ،پنجاب حکومت سے تبدیل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات ۔ وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل کفایت زمان کا استعفٰی منظور کر لیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق کفایت زمان کا استعفٰی 31 اگست 2024 سے مؤثر ہے۔

اہم خبریں سے مزید