• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیم کا گھی سیدھی انگلی سے نکالنے کی ’’حکومتی ماہرین‘‘ کی حتمی کوشش

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)آج آئین کی 26ویں ترمیم کا گھی سیدھی انگلی سے نکالنے کی "حکومتی ماہرین " کی حتمی کوشش کی جا ہی ہے،چیف جسٹس اور ججوں کی تقرری کے موجودہ نظام کو برقرار رکھنے کی کسی تدبیر کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،اٹارنی جنرل منصور اعوان کو مشاورتی عمل میں شامل، اور ترمیم پر غور کے دوران پارلیمنٹ میں موجود رہنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے مراسلوں پر آج کے فیصلے سے پانسہ پلٹ سکتا ہے،حکومتی اتحاد کے تمام ارکان اسلام آباد میں موجود ہیں اور کوئی منحرف ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا،تحریک انصاف کے رہنما تبصرے کے لئے دستیاب نہیں، حکومتی اتحاد آئین کی 26 ویں ترمیم کا گھی سیدھی انگلی سے نکالنے کے لئے آج (جمعہ) حتمی کوشش کررہاہے اس میں اڑتالیس گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹیڑھی انگلی کا استعمال کیا جائے گا آئینی ترامیم کے لئے تمام متعلقہ حلقوں کی سرگرمیاں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں حکومتی ماہرین نے حتمی طور پر واضح کردیا ہے کہ ایسی کسی تدبیر کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی رو سے چیف جسٹس اور ججوں کے موجودہ طریق کار کو برقرارجائے۔ حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ سینیٹ میں قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ترمیمی مسودہ میں پیش کرینگے اٹارنی جنرل ملک منصور اعوان سے وفاقی حکومت نے کہاہے کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کو پیش کرنے اور منظوری کے دوران موجود رہیں جنہوں نے گزشتہ شب لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت میں موجود رہ کر بعض اہم امور پر مختلف نکات کے بارے میں رائے دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید