• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)پشین میں سیکورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت5دہشت گردوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، 3خود کش جیکٹس ،2کلاشنکوف، 2پستول،راکٹ لانچر کے گولے ،15دستی بم اور متعدد آئی ای ڈیز برآمدسیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر مفتی قاسم سمیت5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3خود کش جیکٹس ،2کلاشنکوف، 2پستول، راکٹ لانچر کے گولے ، 15گرنیڈ اور متعدد آئی ای ڈیز برآمد کرلیں ۔
اہم خبریں سے مزید