شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) محکمہ تعلیم نے خاتون ٹیچر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے بارے میں انکوائری رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سرکل صفدر آباد رضوان مصطفیٰ اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول گاؤں ماھنیانوالہ قاصد علی گلزار کو ڈسمس کر دیا، خاتون ٹیچر (الف) نے ہراسمنٹ کے بارے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو تحریری درخواست دی تھی۔