• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، TTP کے 2 گروپوں میں تصادم، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

وانا(نیوز ایجنسی ) خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دھڑوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی کمانڈر سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں کمانڈر نیاز وزیر عرف عمر اور اس کے تین ساتھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حال ہی میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے کمانڈر منہاج بٹ نے فضل سرکی خیل وزیر کو نیاز وزیر کو ختم کرنے کا حکم دیا جو اڈا خیل قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور زیریں جنوبی وزیرستان میں آپریشن کی سربراہی کرتے تھے، منہاج بٹ کے حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ تحصیل برمل کے ناندرون اور نرگسائی پہاڑی علاقوں کے درمیان ہوئی، یہ ایک ایسا خطہ ہے جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز، پولیس چوکیوں اور عام شہریوں پر حملوں سمیت عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید