• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کارڈیالوجی ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، پی ایم اے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر رضوان، پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج، ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر وقار و دیگر عہدے داروں نے پریس کانفرنس میں چوہدری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی پالیسیوں کو مریض و ڈاکٹر کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کا دل کے امراض کے حوالے سے سب سے بڑا ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ہسپتال کو فلاحی کی بجائے کمرشل بنیادوں پر چلایا جا ر ہا ہے، جس کی وجہ سے غریب مریضوں کے لیے علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، مسائل کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹروں و دیگر عملے کے تبادلوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں اس وقت دل کے والوز سمیت پیس میکرز اور ای سی جی مشینوں کی بھی شدید کمی ہے، دل کی سرجری سرکاری ہسپتال میں لا کھوں روپے دے کر کرانے کی شکایات معمول بن گئی ہیں، پی ایم اےعہدے داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرانسفر کیے گئے ڈاکٹروں کو واپس ہسپتال لانے اور لاکھوں روپے لے کر مریضوں کی سرجری کرنے،سیدیں تک جاری نہ کرنے کے معاملہ کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
ملتان سے مزید