کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زرغون روڈ پر نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضہ جان کی بازی ہار گئی ۔ سریاب روڈ کے رہائشی غلام مرتضے ٰنے صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ کو پتے کی پتھری کے آپریشن کیلئے زرغون روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں گزشتہ شب ان کا آپریشن کیا گیا لیکن مریضہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ہوش میں نہیں آ سکی جس پر انہیں سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہوش میں نہ آ سکیں اور انتقال کر گئیں ورثا نے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاج و معالجے میں غفلت برتنےو الے ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔