• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ کا کراچی کا 5 گھنٹے طویل دورہ‘ 6 ارب کے منصوبوں کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو شہرکراچی کا 5 گھنٹے طویل دورہ کیا، اس دوران 6 ارب کے 5 منصوبوں کا افتتاح کیا، ان منصوبوں میں 3روڈ اور 2شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں ، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے‘وزیراعلیٰ سندھ نے دورے کےدوران دو روڈ منصوبوں، دو شمسی توانائی کے منصوبوں اور ایم این اے اسد عالم نیازی، سعید غنی اور ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کے حلقے منظور کالونی میں فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع غربی اور وسطی میں سڑکوں کی تعمیر نو کے تین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ 1.6 کلومیٹر طویل دو رویہ مرزا آدم روڈ 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ یہ سڑک شیرشاہ کو مرزا آدم خان روڈ سے جوڑتی ہے۔چار کلومیٹر طویل کیفے پیالہ روڈ سخی حسن سے راشد منہاس روڈ تک بنائی گئی ہے۔ایک اور اہم منصوبے شاہراہ نورجہاں کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ چھ کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے علاوہ 4.35 کلومیٹر طویل سروس روڈ بھی بنائی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید