• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے شہروں میں سموگ کے خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ

اسلا م آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کو اس کے بڑے شہروں میں آنے والے دنوں میں سموگ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سموگ کی سطح میں اضافہ سانس کی بیماریوں، دمہ کے کیسز اور آلودگی سے متعلق دیگر صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ کمزور بشمول بچے، بوڑھے اور پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو صحت کے حوالے سے زیادہ خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح موسمیاتی حالات کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ سموگ دھوئیں اور دھند کا مجموعہ ہے جو نومبر سے دسمبر کے وسط تک ڈویلپ ہوتا ہے۔ موسمیاتی حالات، صنعتی آلودگی، گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج، فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، جو صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں آلودگی سے زیادہ متاثرہ شہر ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید