• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں ، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامی افسران سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکتوبر 2024 کی پولیو مہم کے لیے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ مہم کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران پولیو کوریج کی مزید بہتری کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے پولیو مہم میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ 
پشاور سے مزید