کراچی(آئی این پی ) کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون شہری نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔کراچی کے علاقے کلفٹن کے شہری کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کے پڑوسی نے بغیر لائسنس کے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے پوچھا، مرغیاں دکانوں میں فروخت کر رہے ہیں یا گھروں میں پالے ہوئے ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے۔خاتون نے کہا یہ بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے قانون میں بھی موجود ہے۔وکیل سی بی سی نے بتایا کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔