• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل میں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کو شکست ہوگئی۔ فائنل اتوار کو سری لنکا اور افغانستان کی اے ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ جمعہ کو سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی ۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر کھیلتے ہوئے9 وکٹ پر 135 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے 16.3 اوورز میں تین وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ پاکستان شاہینز کے اوپنر عمیر بن یوسف نے 46گیندوں پر5 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے68 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا اے کے لیگ اسپنر دوشن ہیمانتھا نے 21 رنز دے کر 4 جبکہ رانسیکا اور مالنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا اے کےلاہیرو اودارا 43 اور وکرما سنگھے نے 52رنز بنائے۔دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اے نے بھارت کو 20 رنز سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 206 اسکور کیے بھارتی ٹیم 186تک محدود درہی۔

اسپورٹس سے مزید