• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA بورڈ نے کری ماڈل ولیج اسلام آباد کے قیام کا منصوبہ ختم کردیا

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) سی ڈی اے بورڈ نے کری ماڈل ولیج اسلام آ بادکے قیام کا 14سالہ پرانامنصوبہ ختم کرنے کی منظوری دیدی۔یہ منظوری بورڈ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ کری ماڈل ولیج کا پی سی ون2014میں منظور ہواتھا۔ اس کی لاگت چار راب روپے تھی اور یہاں4500پلاٹس تعمیر کئے جانے تھے۔پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ فرم بھی ہائر کی گئی تھی ۔بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیا ماڈل ولیج تعمیر کرنے کی بجا ئے کری گائوں کی موجودہ د یہی آبادی کے گرد دیوار تعمیر کی جا ئے گی۔ اس آبادی کو بتدریج بنیادی شہر ی سہولتیں فراہم کی جا ئیںگی تاہم نئی تعمیرات پر پابندی ہو گی۔حقیقی مکینوںکو ڈسٹرب نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ ونگ ایک کمیٹی بنا ئے گا جس میں کری گائوں کے مقامی افراد ‘ اسلام آ باد انتظامیہ کا نمائندہ اور سی ڈی اے کا ریونیو سٹاف شامل ہوگا جو تعین کرے گا کہ جینوئن مکین کون ہیں؟ اس کیلئے گایوں کا سروے کیا جا ئے گا۔ پلاننگ ونگ اور انفور سمنٹ ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی نئی تعمیر نہ ہونے دی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید