• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کیساتھ معاشی تعلقات بڑھائینگے، عوام کو مہنگائی سے پہنچنے والی تکلیف کا ازالہ کیا جائیگا، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلجیم کیساتھ معاشی تعلقات بڑھائینگے عوام پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اورآٹا سب سے سستا ہے۔روٹی اورآٹے کے نرخ میں کمی اوراستحکام کیلئے سیاسی اورانتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔وزیراعلیٰ سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل نے ملاقات کی، دو طرفہ باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-دونوں ممالک کا مستقبل میں تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زوردیا گیا،سفیر نے وزیر اعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف کی اورحکومت پنجاب کے معاشی ویژن کو سراہا- وزیراعلی نے کہا بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے - تعلیم، آئی ٹی، اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سفیر نے کہاکہ پنجاب کے معاشی استحکام اور بزنس فرینڈلی پالیسیز سے بیلجیئم کی انویسٹر کمیونٹی بہت خوش ہے - کلائیمٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور انوئرمنٹ کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں - پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دور رس نتائج حاصل ہونگے - بیلجیئم سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اورسیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمدفیض نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اورسی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دیا۔ روٹی،آٹا اوردیگراشیاء ضروریہ کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید