اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے اختر مینگل کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کی مذمت کی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی پولرائزیشن جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ سینیٹ سیکرٹریٹ کااس جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کا کوئی کام نہیں تھا، یہ پارلیمنٹ کا کام نہیں کہ وہ اپنے ارکان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کرے۔ اس سے قبل مینگل کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی پیدا کرے اور زخموں کی مرہم رکھے۔