• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 27 ویں ترمیم لانے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر عظم کے مشیر برائے سیاسی و قومی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم ستائیسویں ترمیم لا رہے ہیں، جس کا وزیر اعظم شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم میں ملٹری کورٹس بنانے کی بھی بات ہوگی۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ کے سینئیر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی سیاسی جماعتوں سے وعدہ کیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لائی جائے گئی۔ ستائیسویں آئینی ترمیم میں سندھ میں بلدیاتی نظام میں فنڈز کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے چیزیں شامل ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید