• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدانتظامی، بدعنوانی، سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ سرگودھا کی برطرفی کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) بدانتظامی،بدعنوانی، سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ سرگودھا کی برطرفی کا فیصلہ، ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سربراہ کے حکم پر ایف بی آر نے میجر پنلٹی (بڑی سزا) کا نوٹیفکیشن نمبر 2704-C-III/2024 جاری کردیا ہے جس میں شاہد نسیم جوئیہ سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ سرگودھا کے خلاف غیر قانونی طور پر ڈی جی خان ڈویژن کے کسٹم ویئرہائوس سے سامان نکالنے اور سمگلروں کے ساتھ ملکی بھگت کے ذریعے 7 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے سامان کو ٹرک سے تبدیل کرنے کے الزامات کی بنیاد پر سول سرونٹس (کارکردگی) وضابطہ قانون مجریہ 2020 کے تحت تادیبی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس کے مطابق ملزم افسر کو معطل کردیا گیا اور 16 اپریل 2024 کو ملزم افسر شاہد نسیم کو اس پر ’’غیر موثر کارکردگی‘‘ ’’بدانتظامی‘‘ ’’بدعنوانی‘‘ کے الزامات کے تحت چارج شیٹ اور الزامات کی فہرست دی گئی۔ سید علی اکبر زیدی پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19 کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تاکہ ملزم پر الزامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ تفتیشی افسر نے 14 جون 2024 کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم کی سنگین کوتاہی کے باعث حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا کیونکہ سامان کا صرف ایک حصہ ہی برآمد کیا جاسکا اور ملزم کو ’’غیر موثر کارکاردگی‘‘ ’’بدانتظامی‘‘ اور ’’بدعنوانی‘‘ کا مرتکب پایا گیا اور سول سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز مجریہ 2020 کے تحت ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا کی سفارش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید