• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات کی سماعت ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیس) سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، عدالت عظمیٰ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک 968 مقدمات کی سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں8 مستقل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے اپنی عدالت میں پورے ہفتے کے لیے 140مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے۔سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ون چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے 140مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے۔دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید