• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائز مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور انہیں ملک بھر میں ناراض ساتھیوں کو منانے، تنظیم سازی، ونگز کو متحرک، بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے، استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں میں روابط ضروری، مسلم لیگ بانی جماعت ہے اسے بھرپور انداز میں متحرک و فعال کرنا ہر عہدیدار اور کارکن کی ذمہ داری ہے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام میں مدد ملے، سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے امید ہے نومنتخب چیف آرگنائزر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی کے پیغام، منشور اور پروگرام کو کارکنوں اور عام آدمی تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد کی بطور مرکزی چیف آرگنائزر تقرری سے پارٹی کو تقویت ملے گی، سیاسی جماعتیں استحکام کیلئے کردار ادا کریں ملک میں پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے، نومنتخب مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان کی بانی جماعت کا بطور چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں میں اپنی تقرری پر چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں میری کوشش ہوگی کہ چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں، ہم سب نے ملکر ایک ٹیم بن کر چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید