• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، حکومت کیلئے حوصلہ مندی کا پیغام

اسلام آباد (صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی حکومت کے لئے حوصلہ مندی کا پیغام ہے ،پروفیشنل گروپ نے اپنی مہم 26وی آئینی ترامیم کی مخالفت پر استوار کی،شکست اسکے لئے بڑا دھچکا ہے،وہ سترہ میں سے چودہ نشستوں پر ہارا ہے جس سے وکلا کے کسی ایجی ٹیشن، ھنگامے یا تحریک کے لئے حمایت کا امکان ختم ہو گیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے حجاز مقدس سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے وزیر قانون و پارلیمانی امور سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے ھدیہ تبریک پیش کرنے میں یہاں سبقت حاصل کی ،اب ستائیسویں ترمیم کے بارے دوٹوک سرکاری موقف جلد سامنے آجائے گا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جنہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے وکلا کی حمایت اور مخالفت کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہو گئی تھی، عاصمہ جہانگیر سے منسوب انڈیپنڈنٹ گروپ کا کامیاب ہونا حکومت کے لیے حوصلہ مندی کا بڑا پیغام ہے جس سے ’’ہم خیال‘‘ ججوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر سمیت سترہ میں سے چودہ نشستوں پر انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی نے 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کو بنیاد بناکر اپنی انتخابی تحریک چلانے والے پروفیشنل گروپ جس کے بانی سینیٹر حامد خان میں بددلی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید