ملتان( )ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد نے کلرکس بار وفد کے ہمراہ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینئر قانون دان ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر روف عطاء کی ملتان میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عاصمہ جہانگیر گروپ اور ہمارے حمایت یافتہ امیدوار روءف عطاء کی قیادت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ۔