کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان رابطوں میں گزشتہ سال سے اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان 2بلین ڈالر سے زیادہ کا تجارتی حجم ہے، پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رشین فیڈریشن کے قونصلیٹ میں منعقدہ ”پیپلز یونٹی ڈے“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل کہا کہ پیپلزیونٹی ڈے، ہر سال 4 نومبر کو منایا جاتا ہے۔روس پاکستان تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا تجارتی حجم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام اراکین برابر ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او خطے کو استحکام فراہم کر رہا ہے اور یہ اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔انہوں نے 16صدی کے اختتام اور 17ویں صدی کے آغاز میں درپیشں چینلجز اور مصائب اور اس کا کس طرح اس کا مقابلہ کیا گیا اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔