• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور چیمبر کے زیراہتمام ڈیری اور فوڈ انڈسٹری کے پروڈکٹ اور کیٹلاگ شو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کامیابی سے ڈیری اور فوڈ انڈسٹری سے متعلق پروڈکٹ اور کیٹلاگ شو کا انعقاد کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ شو کا افتتاح کیا۔ سابق صدر لاہور چیمبر میاں انجم نثار، ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے نائب صدر عون علی، ساہیوال چیمبر کے بانی صدر شیخ محمد آصف،ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سید حسن رضا، عمر سرفراز، شعبان اختر،خرم لودھی، احد امین ملک اور فردوس نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی رکن سید حسن رضا نے اس کیٹلاگ شو کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔صدر لاہو رچیمبر میاں ابوذر شاد ، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کاروباری برادری کو مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حوالے سے ڈیری اور فوڈ انڈسٹری بہت اہم ہیں کیونکہ یہ برآمدات کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لاہور چیمبر اس شعبہ کی پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی تعریف کی اور پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس مصنوعات کی ترقی اور شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید